کورین ایمبسڈر جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ 12 اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

جمعہ 28 اگست 2015 14:39

اسلام آباد۔ 28 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام کورین ایمبسڈر جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ 12 اکتوبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان ریلوے، پاکستان واپڈا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں، یہ چیمپئن شپ16 اکتوبر تک جاری رہے گی۔