وزیر اعظم سے سابق سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صاد ق کی ملاقات

جمعہ 28 اگست 2015 14:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں پہلے سے زیادہ برتری سے جیت کر واپس آئیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے دوران ضمنی انتخاب لڑنے کے پارٹی فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی عدالت جانے کے بجائے انتخابی میدان میں ہی لڑنا چاہتے تھے۔

سردار ایاز صادق نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں پہلے سے زیادہ برتری سے جیت کر واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی عدالت میں جانے سے حق اور سچ کی فتح ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ احتجاجی سیاست نے ملک اور عوام کو کچھ نہیں دیا۔ 2013کا مینڈیٹ حقیقی ہے اسی لئے دوبارہ عوام کی عدالت سے رجوع کر رہے ہیں-

متعلقہ عنوان :