پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ پر معاملات طے پا گئے

جمعہ 28 اگست 2015 14:51

پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ پر معاملات طے پا گئے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ پر معاملات طے پا گئے ، بورڈ کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضوں میں اضافے کے بعد میچ فیس میں اضافے پر بھی رضا مند ہو گیا ،32کھلاڑیوں کو اے ، بی ، سی اور ڈی کیٹگری میں سنٹرل کنٹریکٹ دینے کے لئے فہرست تیار کر لی گئی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان کچھ عرصہ سے سینٹرل کنٹریکٹ سمیت دیگر معاملات پر اختلافات تھے لیکن اب بورڈ اور کھلاریوں کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ سمیت تمام معاملات طے پا گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضوں میں اضافے کے بعد میچ فیس میں اضافے پر بھی رضا مند ہو گیا جس کے بعد 32کھلاڑیوں کو اے ، بی ، سی اور ڈی کیٹگری میں سنٹرل کنٹریکٹ دینے کے لئے فہرست تیار کر لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتان اے کیٹگری میں شامل ہوں گے ۔مصباح الحق ، اظہر علی ، شاہد آفریدی، یونس خان، محمد حفیظ اے کیٹگری ،شعیب ملک ، یاسر شاہ ، وہاب ریاض سعید اجمل ، جنید خان ، احمد شہزاد ، سرفراز احمد بی کیٹگری ، اسد شفیق ، حارث سہیل ، عمر اکمل صہیب مقصود ، سہیل تنویر ، راحت علی ، محمد عرفان ، ذوالفقار بابر سی کیٹگری جبکہ بلاول بھٹی ، انور علی ، احسان عادل شان مسعود ، عدنان اکمل ، عمران خان ، محمد رضوان ، سعد نسیم ، سمیع اسلم ڈی کیٹگری میں شامل ہوں گے ۔

کھلاڑیوں کی کیٹگری اور تعداد کی حتمی منظوری چیئرمین پی سی بی دیں گے۔