آسٹریلوی کرکٹرز کی بیگمات، گرل فرینڈز مخالفین کا مذاق اڑانے لگیں

جمعہ 28 اگست 2015 14:51

آسٹریلوی کرکٹرز کی بیگمات، گرل فرینڈز مخالفین کا مذاق اڑانے لگیں

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 28اگست۔2015ء) آسٹریلوی کرکٹرز کی بیگمات اور گرلڈ گرینڈز نے ٹیم کے ساتھ اپنی موجودگی پر اعتراض کرنے والوں کا مذاق اڑانا شرع کردیا۔ ایشز سیریز میں شکست کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر این ہیلی اور کئی دیگر نے ناکامی کا سبب کھلاڑیوں کے ساتھ خواتین کی موجودگی کو قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پیٹر سڈل کی منگیتر اینا ویتھر لیک نے اپنی اور 7 دیگر بیگمات و گرل گرینڈز کی گروپ فوٹو سوشل سائٹ پر شیئر کی، اس کے ساتھ انہوں نے ’وجہ انتشار‘ لکھا۔

اس پر کئی شائقین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس بھی دئیے گئے، ایک نے لکھا کہ ہر مرد کی کامیابی کے پیچھے بھی عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔ اسی تصویر پر آسٹریلوی کرکٹر جیمز پیٹنسن کی منگیتر کا نیلا ڈکسن نے تبصرہ کیا کہ حیرت ہے کہ لڑکے آخری ٹیسٹ جیت گئے جبکہ لرکیاں بدستور ان کی توجہ منتشر کرنے کے لئے وہاں موجود تھیں۔