اسلام آباد ہائیکورٹ شوکاز نوٹس، ڈ ی جی ایف ڈ ی ای ڈاکٹر شہناز ریاض نے تحریری جواب جمع کرا دیا

جمعہ 28 اگست 2015 14:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ڈاکٹر شہناز ریاض نے توہین عدالت پر جاری کردہ شوکاز نوٹس کا تحریری جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ گزشتہ روز نور الحق قریشی پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اسرار احمد عباسی‘ وفاقی کی جانب سے سٹینڈنگ کونسل راجہ خالد محمود اور ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن شہناز ریاض عدالت میں پیش ہوئیں۔

ڈاکٹر شہناز ریاض نے نجی کمپنی تاج ٹریڈرز کے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے کا چیک عدالت میں پیش کیا جبکہ توہین عدالت پر جاری کردہ شوکاز نوٹس کا تحریری جواب بھی ڈاکٹر شہناز ریاض نے عدالت میں جمع کروایا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شہناز ریاض نے عدالت کو بتایا کہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے باعث وہ عدالت میں پیش نہ ہو سکیں جبکہ فوج بند ہونے کے باعث ان کا رابطہ نہیں ہو سکا۔ بعد ازاں عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل میاں عبدالرؤف کے ذریعے مزید دستاویزات سمیت فون ریکارڈ طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ توہین عدالت کے حوالے سے کیس میں ڈاکٹر شہناز ریاض کی جانب سے ملک عبدالحق ایڈووکیٹ‘ راجہ محمد حسن ایڈووکیٹ نے وکالت نامے بھی جمع کروائے۔

متعلقہ عنوان :