پیپلزپارٹی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کر تی ہے، صرف باتوں کے علاوہ کشمیریوں کیلئے کچھ نہیں ہو رہا، مجھے بہت افسوس ہوتا ہے، کشمیریوں کے آنسو دیکھ کر پوری دنیا سے اپیل کرتی ہوں کہ کشمیر کی طرف توجہ دیں

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کاتقریب سے خطاب

جمعہ 28 اگست 2015 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے کہا کہ پیپلزپارٹی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کر تی ہے، صرف باتوں کے علاوہ کشمیریوں کیلئے کچھ نہیں ہو رہا، مجھے بہت افسوس ہوتا ہے، کشمیریوں کے آنسو دیکھ کر پوری دنیا سے اپیل کرتی ہوں کہ کشمیر کی طرف توجہ دیں۔

وہ جمعہ کو یہاں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کشمیریوں کے ساتھ ان کے ہر دکھ میں ساتھ ہے، پوری دنیا سے اپیل کرتی ہوں کہ کشمیر کی طرف توجہ دیں، ذوالفقارعلی بھٹو بھی کشمیر کو اپنا دل مانتے تھے ، کشمیر کیلئے صرف باتیں ہو رہی ہیں، عملی کچھ نہیں ہو رہا لیکن اب پہلے یہ مسئلہ حل ہو، اس کے بعد باتیں ہوں گی، مجھے بہت افسوس ہوتا ہے، کشمیریوں کو دیکھ کر وہ مجبور ہیں کچھ کر نہیں سکتے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم شہداء کشمیر، سیز فائر لائن پر انڈین فائرنگ سے متاثرہ لوگ، حق خودارادیت کی جدوجہد میں مصروف العمل مقبوضہ کشمیر کے عوام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں پیش کرنے والوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔