زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے کاشتکارں کی سہولت کیلئے ویب سائٹ کا اجراء کردیا
جمعہ 28 اگست 2015 16:27
راولپنڈی/فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے کاشتکاروں کی سہولت کیلئے ویب سائٹ کا اجراء کردیا ‘ کاشتکار گندم ، کپاس ، کماد ، چاول اور مکئی کی فی ایکڑ بھرپور پیداوار اپنی مرضی کے مطابق حاصل کرنے کیلئے کتنی مقدار میں نائٹروجن اور فاسفورس درکار ہو گی یہ جاننے کے لیے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی ویب سائٹ www.fertilizeruaf.pkسے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔
ڈاکٹر اقرار احمد خاں، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی،فیصل آباد نے کھادوں کی مقدار معلوم کرنے کیلئے زرعی یونیورسٹی، فیصل آباد کے تیار کردہ فرٹیلائزر ماڈلز اور آمدن بڑھانے کے منصوبوں کے متعلق پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے محکمہ زراعت توسیع اور تحقیق کے ساتھ مل کر کھادوں کے ایسے ماڈلز تیار کیے ہیں جن کی مدد سے پنجاب کے کاشتکار اپنی زمین کی ذرخیزی کے مطابق اپنے گھر میں بیٹھے کمپیوٹر یا موبائل فون پر ویب سائٹ کھول کر اپنی مرضی کی پیداوار حاصل کرنے کے لیے نائٹروجن اور فاسفورس کی صحیح اور متناسب مقدار جان سکتے ہیں۔(جاری ہے)
اس ویب سائٹ پر ایسے منصوبے بھی موجود ہیں جن پر عمل کر کے کاشتکار 1 لاکھ روپے فی ایکڑ تک نفع حاصل کر سکتے ہیں لیکن اگر کوئی کاشتکار زیادہ سرمایہ کاری کرنا چاہے تو ایسے منصوبے بھی موجود ہیں جن میں نفع 3سے 4لاکھ روپے فی ایکڑ حاصل کرنا ممکن ہے ۔اس ویب سائٹ پر کاشتکاروں کی سہولت کے لیے آئندہ 5دن تک کی موسمی پیشین گوئی بھی موجود ہوگی ۔
اس ویب سائٹ کے لیے مالی تعاون وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ملحقہ کمپنی آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ نے فراہم کیا ڈاکٹر محمد رشید پرنسپل انویسٹی گیٹر نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کاشتکاروں کو نائٹروجنی اور فاسفورسی کھادوں کی مقدار جو اُن کی فصلوں کی مطلوبہ پیداوار حاصل کرنے بارے ضروری معلومات اور کاشتکاروں کی آمدن بڑھانے کے منصوبوں بارے آگاہی اُن کی دہلیز تک لے کر جا رہی ہے ۔ کاشتکار اپنے گھر بیٹھ کر کمیپوٹر یا موبائل فون کے ذریعے اپنے وسائل اور زرعی رقبوں کی ذرخیزی کو مد نظر رکھتے ہوئے ویب سائٹس وزٹ کر کے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگر کاشتکاروں کو ان ویب سائٹس کے استعمال میں کوئی دشواری پیش آئے تو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ٹال فری نمبر 0800-54726پر دفتری اوقات کے دوران مفت کال کر کے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ بریفنگ میں ڈاکٹر محمد رشید پرنسپل انویسٹی گیٹر اور محمد رفیق اختر ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب کے علاوہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.