اداکارہ کرسٹی ایلے ڈیموکریٹک پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گی

جمعہ 28 اگست 2015 16:50

اداکارہ کرسٹی ایلے ڈیموکریٹک پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گی

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)معروف امریکی اداکارہ کرسٹی ایلے نے اس دفعہ کے صدر کے لئے ہونے والے انتخابات میں ڈیمو کریٹک پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

64سالہ اداکارہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ وہ ’ڈی ای ایم‘ الفاظ سے شروع ہونے والی پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گی تاہم وہ سوچ رہی ہیں کہ ’آر ای پی‘ سے شروع ہونے والی پارٹی کو ووٹ دیں۔واضح رہے اداکارہ نے گزشتہ انتخا بات میں امیریکن ڈیمو کریٹک پارٹی کو ووٹ دیا تھاتاہم اس دفعہ انھوں نے اپنے گزشتہ فیصلے کو تبدیل کر دیا ہے