کیونال کپور نے فلم کا سکرپٹ تحریر کرنا شروع کردیا

جمعہ 28 اگست 2015 16:54

کیونال کپور نے فلم کا سکرپٹ تحریر کرنا شروع کردیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) بالی ووڈ اداکار کیو نال کپور اب سپکرٹ تحریر کرنے لگے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ ان دنوں ایک فلم سکرپٹ کی تحریر میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اداکاری سے ہٹ کر انڈسٹری کیلئے کچھ نیا کیاجائے اور میرے خیال میں سکرپٹ رائٹنگ کی مجھ میں صلاحیت موجود تھی جسے میں نے استعمال کرنے کی کوشش کا آغاز کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت میں بالی ووڈ پرجوش مرحلے سے گزر رہا ہوں ۔