لاہور : قومی پرچم نذر آتش کرنے پر ایک نوجوان گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اگست 2015 17:37

لاہور : قومی پرچم نذر آتش کرنے پر ایک نوجوان گرفتار

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اگست 2015 ء) : پولیس نے پاکستانی پرچم نذرٍ آتش کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق زیر حراست شخص کا نام قمرالزماں ہے جبکہ اس کا تعلق صوابی سے ہے، پولیس نے قومی پرچم نذرٍآتش کرنے کے الزام میں اٍسےگرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص نے مبینہ طور پرمجمع میں پاکستان مخالف نعرے بھی لگائے تھے۔

فیصل ٹاؤن کے ایک سینئر پولیس اہلکار کے مطابق انہیں اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ایک شخص نے 13 اگست کو پاکستانی پر چم نذرٍآتش کیا تھا جس کی بنا پر مذکورہ شخص کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ قمر الزماں ایک سکیورٹی کمپنی میں بحیثیت گارڈ سے ملازم ہے تاہم اس کے خلاف آئین کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :