کولمبو ٹیسٹ، بھارت نے 2 وکٹ کے نقصان پر 50 رنز بنا لئے

جمعہ 28 اگست 2015 17:56

کولمبو ٹیسٹ، بھارت نے 2 وکٹ کے نقصان پر 50 رنز بنا لئے

کولمبو ۔ 28 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) بھارت نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کے پہلے روز 2 وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز بنا لئے۔ بارش کی وجہ سے صرف 15 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔ چیتشوار پجارا 19 اور کپتان ویرات کوہلی 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سنہالیز سپورٹس کلب گراؤنڈ، کولمبو میں سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

آئی لینڈرز نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کیں، جیہان مبارک اور دشمانتھا چمیرا کو ڈارپ کرکے ان کی جگہ نوان پردیپ اور اپل تھرنگا کو ٹیم میں شامل کیا جبکہ کمار سنگاکارا کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی جگہ وکٹ کیپر بیٹسمین کوشال پریرا کو موقع دیا ہے۔ بھارت نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، وردیھمن ساہا کی جگہ نمان اوجھا اور مرلی وجے کی جگہ چیتشوار پجارا کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا۔

(جاری ہے)

بھارت کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی وکٹ 2 کے مجموعی سکور پر گر گئی جب لوکیش راہول دو رنز بناکر دھمیکا پرساد کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ اجنکیا راہانے بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 8 رنز بناکر نوان پردیپ کا شکار بن گئے۔ اس موقع پر چیتشوار پجارا اور ویرات کوہلی نے محتاط انداز اپنا اور ٹیم کا سکور 50 تک پہنچا دیا مگر اس دوران موسلا دھار بارش شروع ہوگئی اور کھیل کو روک دیا گیا۔ مسلسل بارش اور گراؤنڈ میں پانی جمع ہوجانے کی وجہ سے کھیل دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔ چیتشوار پجارا 19 اور کوہلی 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

متعلقہ عنوان :