اے سی سی انڈر 19 پریمیئر لیگ، افغانستان، نیپال اور ملائیشیا نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

جمعہ 28 اگست 2015 17:56

اے سی سی انڈر 19 پریمیئر لیگ، افغانستان، نیپال اور ملائیشیا نے اپنے ..

کوالالمپور ۔ 28 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) اے سی سی انڈر 19 پریمیئر لیگ میں افغانستان نے کویت، نیپال نے یو اے ای اور ملائیشیا نے سعودی عرب کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری یوتھ پریمیئر لیگ میں گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں افغانستان انڈر 19 نے کویت انڈر 19 کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کویت کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.3 اوورز میں 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ مسلم موسیٰ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں افغانستان نے مطلوبہ ہدف 15.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ حضرت اللہ نے 47 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ مسلم موسیٰ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ دوسرے میچ میں نیپال نے یو اے ای کو 149 رنز سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 199 رنز بنائے۔

راجو رجال نے 62 رنز بنائے۔ یو اے ای کی طرف سے ظفری ظفر دین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ یو اے ای کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 21 ویں اوور میں 50 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ورونا پریرا 32 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ سوشیل قندیل نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ تیسرے میچ میں میزبان ٹیم ملائیشیا نے سعودی عرب کو 181 رنز کے واضح مارجن سے ہرا دیا۔

ملائیشیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنائے۔ شنکر ستیش 52 اور نک نزران (ناٹ آؤٹ) 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سعودی عرب کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 32 اوورز میں 105 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی۔ فیصل خان 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ شنکر ستیش نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔