کنیکٹی کٹ ٹینس ٹورنامنٹ ، پیٹرا کویٹووا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
کوارٹر فائنل میں پیٹرا کویٹووا کا مقابلہ پولینڈ کی اگنیسکا رڈوانسکا سے ہوا ، فاتح کھلاڑی نے اگنیسکا کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی
جمعہ 28 اگست 2015 18:28
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) کنیکٹی کٹ ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے خواتین کے کوارٹر فائنل میں چیک ریپبلک کی پیٹرا کویٹووا نے پولینڈ کی اگنیسکا رڈوانسکا کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
(جاری ہے)
کنیکٹی کٹ ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں چیک ریپبلک کی پیٹرا کویٹووا اور پولینڈ کی اگنیسکا رڈوانسکا میں مقابلہ ہوا۔ چیک ریپبلک کی سٹار پلیئر نے پولش حریف کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے یکطرفہ مقابلے کے بعد اگنیسکا رڈوانسکا کو زیر کیا۔ پیٹرا کویٹووا نے سات پانچ اور چھ چار سے میچ جیت کر سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوایا۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.