بلاول بھٹو کو مکمل اختیارات تفویض کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کے اندر بھی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں

جمعہ 28 اگست 2015 18:33

بلاول بھٹو کو مکمل اختیارات تفویض کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کے اندر بھی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو مکمل اختیارات تفویض کرنے کیلئے پارٹی کے اندر بھی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں ایک اہم اجلاس میں سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ غضنفر گل نے برملا طور پر آصف علی زرداری کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے ہمیں بلاول بھٹو زرداری کی بہت ضرورت ہے اور ہمیں گونگا بلاول نہیں بلکہ بولنے والا بلاول چاہیے ۔

ذرائع کے مطابق نوابزادہ غضنفر گل نے یہ تجویز بھی دی کہ بادشاہ کو چاہیئے اپنے اختیارات ولی عہد کو اچھے وقت پر حوالے کردے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوابزادہ غضنفر گل سے اس تجویز کے بعد اجلاس میں سناٹا چھا گیا تھا البتہ آصف علی زرداری نے اس کا برا نہیں منایا