قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پورٹس اینڈ شپنگ کی میرین اکیڈمی کراچی کیلئے مختص فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایت
وزارت خزانہ نے گزشتہ مالی سال کے دوران فنڈز کیوں جاری نہیں کئے‘اس حوالے سے انکوائری کر کے ذمہ داران کی نشاندہی کی جائے ،کمیٹی کی ہدایت
جمعہ 28 اگست 2015 18:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پورٹس اینڈ شپنگ نے میرین اکیڈمی کراچی کیلئے مختص فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت خزانہ نے گزشتہ مالی سال کے دوران فنڈز کیوں جاری نہیں کئے‘اس حوالے سے انکوائری کر کے ذمہ داران کی نشاندہی کی جائے ‘ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے چیئرمین عارف الہٰی نے کہاکہ پی ایس او کے ذمہ 28 کروڑ کے واجبات ہیں جبکہ اس کے علاوہ ایک ارب 73 کروڑ روپے سے زائد ہرجانہ بھی ادا کرنا ہے۔
جمعہ کے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پورٹس اینڈ شپنگ کا اجلاس چیئرمین غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہا?س میں منعقد ہوا جس میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے چیئرمین عارف الہٰی نے کمیٹی کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ نیشنل شپنگ کارپوریشن کا قیام کا مقصد پاکستان میں بحری ٹرانسپورٹیشن کی سستی اور بہتر سہولیات فراہم کرنا تھا جبکہ نیشنل شپنگ کارپوریشن دنیا بھر سے ہر قسم کا کارگو اٹھاتی ہے جس میں تیل اور دوسرا بلک کارگو شامل ہے۔
میرین اکیڈمی بارے ارکان کے سوالوں پر ان کا کہنا تھا کہ میرین اکیڈمی کراچی کیلئے گزشتہ مالی سال کے فنڈز وزارت خزانہ سے جاری نہ ہونے کی وجہ سے واپس ہو گئے تھے جس پر قائمہ کمیٹی نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ بجٹ میں میرین اکیڈمی کراچی کیلئے مختص شدہ فنڈز فوری طور پر جاری کئے جائیں او راس حوالے سے انکوائری کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران میرین اکیڈمی کیلئے مختص شدہ فنڈز کیوں واپس ہوئے تھے۔ نیز عارف الہٰی نے کہاکہ پی ایس او کے ذمہ نیشنل شپنگ کارپوریشن کے 28 کروڑ 3 لاکھ 96 ہزار روپے کے واجبات ہیں جو کہ واجب الادا ہیں۔ اس کے علاوہ پی ایس او نے ایک ارب 73 کروڑ 36 لاکھ 35 ہزار 650 روپے ہرجانہ بھی ادا کرنا ہے۔ جس پر قائمہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ مذکورہ مسئلے کو حل کرنے کیلئے خصوصی اجلاس بلایا جائے جس میں ایم ڈی پی ایس او ‘ وزارت پٹرولیم اور وزارت تجارت کے حکام کو بھی طلب کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.