بلاول بھٹو زرداری کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے نہتے کشمیریوں پر مظالم پر اظہار تشویش

حریت کانفرنس اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے دھڑوں کو ملاقات کی دعوت دیدی

جمعہ 28 اگست 2015 18:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے نہتے کشمیریوں پر مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حریت کانفرنس اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے دھڑوں کو ملاقات کی دعوت دیدی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر قابض افواج کے مظالم پر تشویش کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما?ں کو بھی ملاقات کی دعوت دی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے ایجنڈے میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم اور حریت رہنما?ں کی نظر بندی کے معاملات شامل ہیں