وزیراعظم محمدنوازشریف کا ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارتشویش

خارجہ اوردفاع کی وزارتوں کومتعلقہ حکام کے ساتھ معاملہ اٹھانے کی ہدایت

جمعہ 28 اگست 2015 19:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) وزیراعظم محمدنوازشریف نے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے 6انسانی جانوں کے ضیاع اور47 کے زخمی ہونے پرشدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے خارجہ اوردفاع کی وزارتوں کومتعلقہ حکام کے ساتھ معاملہ اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری بیان میں وزیراعظم محمدنوازشریف نے بھارت کی جانب سے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری پرسیزفائرکی خلاف ورزی پراپنی شدید تشویش کااظہار کیا وزیراعظم نے 6 شہریوں کی شہادت پران کے خاندانوں سے تعزیت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔وزیراعظم نے وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کے حکام کوہدایت کی کہ وہ یہ معاملہ اپنے اپنے بھارتی ہم منصب کے ساتھ اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :