قطر ائیرویز نے خواتین ملازمین کی شادی کرنے یا حاملہ حاصل کرنے کے حوالے سے پالیسی تبدیل کردی

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 اگست 2015 19:48

قطر ائیرویز نے خواتین ملازمین کی شادی کرنے یا حاملہ حاصل کرنے کے حوالے ..
دوہا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اگست 2015 ء) قطر ائیرویز نے خواتین ملازمین کی شادی کرنے یا حاملہ حاصل کرنے کے حوالے سے پالیسی تبدیل کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ قطر ائیرویز نے خواتین ملازمین کی شادی کرنے یا حاملہ حاصل کرنے کے حوالے سے پالیسی تبدیل کردی ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن کے صدر کریملن نے قطر ائیرویز کے اس اقدام کو بڑی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مزدوروں کے حقوق کے لئے مزید تبدیلی اور احترام کے لئے مہم کو جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ قطر ائیر ویز کی پالیسی کے مطابق کمپنی میں کام کرنے والی خواتین کو شادی کرنے یا حاملہ حاصل کرنے کی صورت میں نوکری سے نکال دیا جاتا تھا تاہم اب اس حوالے سے پالیسی کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :