الطاف حسین کیخلاف نفرت انگیز تقاریر کی تحقیقات ابتدائی مراحل میں ہیں : برطانوی پولیس

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 اگست 2015 20:20

الطاف حسین کیخلاف نفرت انگیز تقاریر کی تحقیقات ابتدائی مراحل میں ہیں ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اگست 2015 ء) برطانوی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ الطاف حسین کیخلاف نفرت انگیز تقاریر کی تحقیقات ابتدائی مراحل میں ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برطانوی فورن اینڈ کامن ویلتھ آفس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف نفرت انگیز تقاریر کی تحقیقات ابتدائی مراحل میں ہیں۔ برطانیہ میں نفرت اور تشدد پر اکسانے کے خلاف قوانین واضح ہیں۔ برطانیہ میں نفرت انگیز تقریر کے الزام کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔