پیر محل، پولیس مقابلہ میں ہلاک القاعدہ کے دہشت گرد اور بچوں سمیت خاتون کی نماز جنازہ ادا

جمعہ 28 اگست 2015 21:08

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) پیر محل میں گزشتہ روز پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے القاعدہ کے دہشت گرد ، بچوں اور خاتون کی نماز جنازہ اداکردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ہاؤسنگ کالونی پیرمحل میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلا ک ہونے والے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد حبیب الرحمن ولد نورمحمد، دوبچوں حمزہ ، زرین اور خاتون کی نمازجنازہ جمعہ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قبرستان میں اداکرکے نعشوں کو لاوارث قراردے کر دفن کردیا گیا۔