پاک بھارت کشیدگی ٗ شعیب اختر نے کرکٹ سیریز ملتوی کر نے کی تجویز پیش کر دی

دونوں ملکوں کے درمیان جاری تناؤ کے ماحول کے سبب دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں شیڈول سیریز نہیں ہونی چاہیے ٗسابق فاسٹ باؤلر

جمعہ 28 اگست 2015 21:29

پاک بھارت کشیدگی ٗ شعیب اختر نے کرکٹ سیریز ملتوی کر نے کی تجویز پیش ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی کے پیش نظر دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز ملتوی کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان جاری تناؤ کے ماحول کے سبب دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں شیڈول سیریز نہیں ہونی چاہیے اور اسے ملتوی کردینا چاہیے۔

شعیب اختر نے کہا کہ موجودہ حالات سیریز کو ملتوی کرنے کیلئے کافی ہیں۔ہر کسی کو معلوم ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے لیکن بدقسمتی سے سرحدوں پر صورتحال بہت کشیدہ ہے اور اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان ٹیسٹ سیریز نہیں ہونی چاہیے۔تاہم انہوں نے کہا کہ جیسے ہی حالات میں بہتری آئے ٗ کشیدگی کم ہو اور دونوں ملک اعلیٰ سطح پر مذاکرات کیلئے راضی ہوں تو ایسی صورت میں کرکٹ تعلقات میں بہتری کا سب سے اچھا ذریعہ ہیں۔

(جاری ہے)

شعیب اختر نے کہا کہ یہ دونوں ٹیمیں ابھی بھی دنیا کی بہترین ٹیموں میں شمار کی جاتی ہیں، اگر کرکٹ میں دلچسپی برقرار رکھنی ہے تو یہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے سے کھیلے بغیر نہیں رہ سکتیں۔ماضی کے تیز ترین فاسٹ باؤلر نے کہا کہ اس دونوں ملکوں سے انتہائی باصلاحیت کھلاڑی ابھر کر سامنے آتے ہیں اور لوگ انہیں آپس میں کھیلتے ہوئے دیکھنا پسند کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :