پاکستانی کرکٹ پاک بھارت سیریز کے بغیر بھی زندہ رہ سکتی ہے، شہریار خان

جمعہ 28 اگست 2015 21:41

پاکستانی کرکٹ پاک بھارت سیریز کے بغیر بھی زندہ رہ سکتی ہے، شہریار خان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان طے شدہ کرکٹ سیریز نہ ہونے کی صورت میں بھی پاکستانی کرکٹ زندہ رہ سکتی ہے،بھارت سے اگر سیریز نہ بھی ہو تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

(جاری ہے)

کر کٹ ویب سائٹ کو انٹرویو میں شہریا ر خان نے کہا کہ بھارت کے خلاف ممکنہ سیریز ہونی چاہیے اور وہ بھارت کی طرف سے ایم او یو پر عمل کیے جانے کی امید بھی رکھتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ حالیہ سیاسی کشیدگی میں پاک بھارت سیریز ممکن نظر نہیں آ رہی البتہ بھارت سے اگر سیریز نہیں بھی ہوتی تو پاکستان کی کرکٹ کے راستے کھلے ہیں اس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔واضح رہے رواں سال دسمبر میں پاکس بھارت کرکٹ سیریز طے ہے مگر بھارتی کر کٹ بورڈ اس حوالے سے مسلسل ٹال مٹول کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :