یو ایس اوپن ٹینس کاآغاز،سرینا ویلیمز نے گانا گا کر مداحوں کے دل جیت لئے

جمعہ 28 اگست 2015 21:41

یو ایس اوپن ٹینس کاآغاز،سرینا ویلیمز نے گانا گا کر مداحوں کے دل جیت ..

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)سرینا ویلیمزجہاں ٹینس کی دنیا پر راج کر رہی ہیں وہیں وہ گاہے بگاہے اپنے گانے کا شوق بھی پورا کر لیتی ہیں ان کے اس شوق سے انہیں خود کو تو تسکین ملتی ہی ہے ساتھ ساتھ ان کے کروڑوں مداح بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

سرینا ویلیمز نے آئندہ پیر سے شروع ہونے والے یو ایس اوپن ٹینس کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں گانا گا کر مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔

ٹینس کی ورلڈ نمبر ون کھلاڑی سرینا ویلیمز مائیک ہاتھوں میں تھامے سفید قمیض اور بلیک سکرٹ میں سٹیج پر نمودار ہوئی تو شرکاء کے چہرے کھِل اْٹھے۔سرینا ویلیمز نے اس موقع پر ’’ انڈر دا سی‘‘ گانا گایاجس پر شرکاء جھوم اْٹھے۔ انہوں نے گذشتہ سال ’’ڈائمنڈز آر گرلز بیسٹ فرینڈ ‘‘بھی گایا تھا۔