مودی سرکار اپنی دم توڑتی مقبولیت کیلئے سہارے ڈھونڈ رہی ہے،ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھارت کو 1965 سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا،بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستانی بارڈر پر جارحیت کر رہا ہے، بھارت کے اندر3 درجن سے زائد علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں، بھارت پاکستان کو ایک خاص معاشی حد سے آگے جاتا نہیں دیکھنا چاہتا، پاکستان ایٹمی ٹیکنالوجی میں بھارت سے برتر ہو سکتا ہے کم نہیں ، بھارت پاکستان کو مستحکم نہیں دیکھنا چاہتا، سول ملٹری لیڈر شپ میں ہم آہنگی اور پاکستانی قوم متحد ہے، ہم پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
جمعہ 28 اگست 2015 21:44
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مودی سرکار اپنی دم توڑتی مقبولیت کیلئے سہارے ڈھونڈ رہی ہے،ہم پر جنگ تھوپی گئی تو بھارت کو 1965 سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا،وہ اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستانی بارڈر پر جارحیت کر رہا ہے، بھارت کے اندرونی مسائل بڑھ رہے ہیں، بھارت کے اندر3 درجن سے زائد علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں، بھارت پاکستان کو ایک خاص معاشی حد سے آگے جاتا نہیں دیکھنا چاہتا، پاکستان ایٹمی ٹیکنالوجی میں بھارت سے برتر ہو سکتا ہے کم نہیں ، بھارت پاکستان کو مستحکم نہیں دیکھنا چاہتا۔
جمعہ کو ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے پیچھے بہت سے ہاتھ ہیں، مودی سرکار اپنی دم توڑتی مقبولیت کیلئے سہارے ڈھونڈ رہی ہے، کیونکہ بھارت کے اندر درجنوں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں، اس لئے بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستانی بارڈر پر جارحیت کر رہا ہے، یہ ان کی سیاسی مجبوری ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.