لندن ، ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن نعیم آرائیں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

جمعہ 28 اگست 2015 21:50

لندن ، ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن نعیم آرائیں حرکت ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن نعیم آرائیں ولد عبدالحمید آرائیں جمع کی صبح حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کرگئے مرحوم کی عمر 47برس کی تھی اور شادی شدہ تھے جبکہ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ، دو صاحبزادیاں اور دو صاحبزادے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مرحوم کی دل کے عارضے میں مبتلا تھے آج صبح اچانک ان کی طبعیت زیادہ خراب ہوگئی جہاں ڈاکٹر وں نے ان کی جان بچانے کیلئے پوری کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

دریں اثنا ء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی اورایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے نعیم آرائیں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے مرحوم کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔