اسلام آباد پولیس کے سپیشل ونگ نے تھانہ سہالہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن کی دو مغوی بہنوں کو بازیاب کرا لیا

جمعہ 28 اگست 2015 22:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) اسلام آباد پولیس کے سپیشل انو سٹی گیشن ونگ( SIU)نے تھا نہ سہا لہ کے علا قہ ما ڈل ٹا ؤ ن سے اغو اء ہو نے والی دو مغو ی بہنوں کو پنجا ب کے علا قہ سے با ز یاب کر الیا۔ مزید تفتیش جا ری ہے۔ ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کر تے ہو ئے کہا کہ جو بھی پولیس افسر اچھی کارکردگی دکھا ئے گا اس کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی۔

تفصیلات کے مطابق مو ر خہ25-2-2015کو مدعی مقدمہ محمد اکبر نے تھا نہ سہا لہ میں درخو است دی کہ اس کی دو بیٹیو ں مسما ۃ شگفتہ نا ز اور نا زش حنا کو نا معلو م ملزمان نے اغو اء کر لیاہے ۔ جس پرمقامی پولیس نے مقدمہ نمبر 141/15بجر م 365-Bت پ درج کرکے تفتیش عمل میں لا ئی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے مقدمہ کی سنگین نو عیت کے پیش نظر ایس پی انو سٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد الیا س کی زیر نگر انی ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر احمد نو ن ، انسپکٹر ارشد ، محمد اعظم سب انسپکٹر معہ دیگر پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل د ے کر ملزمان کی گرفتار ی اور مغو یہ کی با زیا بی کا ٹا سک دیا ۔

پولیس ٹیم نے ٹیکنکل طریقہ سے تفتیش عمل میں لا تے ہو ئے مغو ی بہنو ں شگفتہ نا ز اور نا زش حنا دُختر ان محمد اکبر کو لا ہو ر کے علا قہ میں پنجا ب سو سائٹی چو نگی امر سد ھو تھا نہ فیکٹر ی ایر یا فیر وز پو رہ سے شاکر ٹر یڈ ز کے کمرہ سے باز یا ب کر الی ۔مزید تفتیش جا ری ہے۔ ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے سپیشل انو سٹی گیشن ونگ( SIU)کی پولیس ٹیم کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پولیس ٹیم کی اس اعلیٰ کا رکر دگی پر آئی جی اسلام آ باد سے بھی خصوصی انعاما ت کی سفارش کی جا ئیگی ۔

متعلقہ عنوان :