پیپلز پارٹی نے رہنما کی گرفتاری پر جنگ کی بات کی ،میں نے آج تک ایسی بات نہیں کی،الطاف حسین

ہفتہ 29 اگست 2015 00:34

پیپلز پارٹی نے رہنما کی گرفتاری پر جنگ کی بات کی ،میں نے آج تک ایسی بات ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28اگست۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ نائن زیرو پر چھا پوں کو جائز قرار دیا جاتا ہے اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی گرفتاری پر جنگ کی بات کی جاتی ہے،ایم کیو ایم نے آج تک فوج سے جنگ کی بات نہیں کی کیونکہ یہ فوج ہماری اپنی ہے، پیپلز پارٹی نے خود ہی کراچی میں رینجرز کے اختیارات اور مدت میں توسیع کی،اب اگر پیپلز پارٹی کا کوئی رہنما گرفتار ہو گیا تو اس کو سندھ پر حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت پورے ملک میں نئے صوبوں اور چھوٹے یونٹس بنانے کی آواز بلند کریں گے۔بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر بات کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ قابل مذمت ہے اور اقوام متحدہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے۔