سابق زمبابوین بیٹسمین برینڈن ٹیلر میچ کے بعد گھر جانے کی بجائے پڑوسی کی کار میں سو گئے

ہفتہ 29 اگست 2015 11:05

سابق زمبابوین بیٹسمین برینڈن ٹیلر میچ کے بعد گھر جانے کی بجائے پڑوسی ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 29اگست۔2015ء) سابق زمبابوین بیٹسمین برینڈن ٹیلر انگلش کاؤنٹی ناٹنگھم شائر کی رائل لندن کپ کے سیمی فائنل میں رسائی کا جشن منانے کے بعد گھر جانے کے بجائے پڑوسی کی کار میں جا کر سوگئے ۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق اتفاق سے اس کار شیورلٹ میٹز کا مالک مقامی بزنس مین مائیکل ویٹیکراسے بند کرنا بھول گیا تھا ، صبح جب وہ آفس جانے کے لیے اپنی کار میں بیٹھنے لگے تو انہیں کار میں سویا ہوا ایک شخص ( ٹیلر ) نظر آیا جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر مقامی پولیس کو رپورٹ کی جس نے آنے کے بعد کار کھول کر انھیں بیدار کیا ، ٹیلر کو یہ قطعی یاد نہیں تھا کہ وہ گھر جانے کے بجائے کار کی پچھلی نشست میں آکر کب سوگئے تھے البتہ 29 سالہ سابق زمبابوین بلے باز نے مائیکل ویٹیکر سے انتہائی معذرت کی ، انہوں نے اسے اپنی زندگی کے بدترین واقعے سے تعبیر کیا ، اس دلچسپ صورتحال پر پولیس نے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا ۔

انگلش کاؤنٹی ناٹنگھم شائر کی جانب سے اس واقعے پر کوئی بیان نہیں جاری کیا گیا ہے ۔