حمیرا چنا کے گانے پر مشہورماڈل رومی سید نے ویڈیوریکارڈنگ مکمل کر لی

ہفتہ 29 اگست 2015 11:29

حمیرا چنا کے گانے پر مشہورماڈل رومی سید نے ویڈیوریکارڈنگ مکمل کر لی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) معروف بین الاقوامی ماڈل و فیشن ڈیزائنر رومی سید نے دبئی میں حمیرا چنا کے گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ مکمل کر لی ۔میڈیا اطلاعات کے مطابق رومی سید نے دبئی میں حمیرا چنا کے نئے گانے کی ویڈیوشوٹ مکمل کر لی ہے جو جلد ہی مختلف نجی میوزک چینلوں پر نشر ہوگا ۔

(جاری ہے)

شوٹنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ میرے کیریئر کایہ پہلا ویڈیو سونگ ہے جسے کر کے مجھے بہت اچھا لگا اور امید ہے کہ دیکھنے والوں کو بھی پسند آئیگا اس کو ہمارے ملک کی نامور گلوکارہ حمیرا چنا نے بڑے میٹھے سروں میں گایا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں انڈین فلموں کیلئے آئٹم سونگ کی کافی آفرزہیں مگر میں کسی معیاری کردار کے ملنے تک انتظار کروں گی آج کل دبئی میں اپنی بوتیک شاپ کے کام میں مصروف ہوں جس کا افتتاح جلد ہونے والا ہے۔ دبئی میں پاکستانی برانڈ ڈ ملبوسات کی کافی مانگ ہے۔