سکس ریڈ ورلڈ پرو ایم سنوکر چمپئن شپ 7 سے 12 ستمبر تک بینکاک میں کھیلی جائے گی

ہفتہ 29 اگست 2015 12:03

سکس ریڈ ورلڈ پرو ایم سنوکر چمپئن شپ 7 سے 12 ستمبر تک بینکاک میں کھیلی ..

بینکاک/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء)انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) نے آئندہ ماہ تھائی لینڈ میں شیڈول سکس ریڈ ورلڈ پرو ایم سنوکر چمپئن شپ کیلئے پاکستان کو تیسری انٹری دے دی جس کے تحت اب ایونٹ میں تین پاکستانی کیوئسٹ ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ چمپئن شپ 7 سے 12 ستمبر تک بینکاک تھائی لینڈ میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن (پی بی ایس ایف) کے صدر عالمگیر شیخ کے مطابق آئی بی ایس ایف نے محمد سجاد کو میگا چمپئن شپ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے اور اب ایونٹ میں دو کی بجائے تین کیوئسٹ ملک کی نمائندگی کریں گے۔ اسجد اقبال اور محمد آصف پہلے ہی چمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ رولز کے مطابق ورلڈ سکس ریڈ ایونٹ کے ٹاپ فور پلیئر چمپئن شپ میں شرکت کے اہل ہوتے ہیں بھارتی پلیئر ایڈوانی پہلے ہی ایونٹ تک رسائی حاصل کر چکے تھے اسلئے جگہ خالی تھی اور آئی بی ایس ایف نے محمد سجاد کو انٹری دے دی۔