قومی ویمن نیٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم ستمبر سے شروع ہوگا
ہفتہ 29 اگست 2015 12:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین ویمن نیٹ بال چمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔
(جاری ہے)
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری مدثر آرائیں نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کے لئے ملک بھر سے 18 خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اورتربیتی کیمپ میں کوچ امہ لیلہ کلثوم کھلاڑیوں کو کو جدید اور اعلیٰ تربیت دیں گی، انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پرسلیکشن کمیٹی نے اسلام آباد میں کھیلی گئی قومی ویمن نیٹ بال چمپئن شپ کے دوران کیا تھا،مدثر آرائیں نے بتایا کہ ایشین ویمن نیٹ بال چمپئن شپ میں 10 رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی، یہ چمپئن شپ 12 دسمبر سے ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی، جن میں چودہ ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، افغانستان، مالدیپ، میزبان ہانگ کانگ، سنگاپور، ملائیشیا، تائیوان، کوریا، جاپان، تھائی لینڈ، برونائی شامل ہیں۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.