پاک بھارت تناؤسے متعلق پاکستان کی تشویش جائز ہے ، فریقین کو قریب لانا ہمارا کام ہے ، مل کر مسائل کا حل خود نکالنا ہوگا ، پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی اہمیت میں اضافہ کرے گی ، اس سے دوسرے ممالک بھی فائدہ اٹھائیں گے ، بعض شخصیات اور سیاستدان نہیں چاہتے کہ حالات بہتر ہوں ، پاکستان کا مستقبل تابناک دیکھ رہا ہوں

پاکستان میں سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کاتقریب سے خطاب

ہفتہ 29 اگست 2015 12:20

پاک بھارت تناؤسے متعلق پاکستان کی تشویش جائز ہے ، فریقین کو قریب لانا ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) پاکستان میں سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ پاک بھارت تناؤ سے متعلق پاکستان کی تشویش جائز ہے ، فریقین کو قریب لانا ہمارا کام ہے ، مل کر مسائل کا حل خود نکالنا ہوگا ، پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی اہمیت میں اضافہ کرے گی ، اس سے دوسرے ممالک بھی فائدہ اٹھائیں گے ، بعض شخصیات اور سیاستدان نہیں چاہتے کہ حالات بہتر ہوں ، لیکن پاکستان کا مستقبل تابناک دیکھ رہا ہوں۔

وہ ہفتہ کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے نہیں خطے کی بہتری کیلئے بات کرتا ہوں ، پاک بھارت تنا? سے متعلق پاکستان کی تشویش جائز ہے۔ فریقین کو قریب لانا ہمارا کام ہے مگر مسائل کا حل فریقین کو خود ہی نکالنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے پرامید ہوں ، پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی اہمیت میں اضافہ کرے گی۔

اقتصادی راہداری سے خطے کے دیگر ممالک بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاک افغان تعلقات میں اتار چڑھا? کی کئی وجوہات تھیں ، پاک افغان تعلقات میں بہتری کی گنجائش موجود ہے جب سفیر تھا تو خود سیکیورٹی معاملات دیکھتا تھا۔ خطرات ضرور درپیش ہیں ، بعض شخصیات اور سیاستدان نہیں چاہتے کہ حالات بدلیں لیکن پاکستان کا مستقبل تابناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان تعلقات کی بہتری کیلئے منصوبہ بندی کرنا ہوگی ، پشاور حملے کے بعد دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے سنجیدہ کوششیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :