قصور ویڈیو سکینڈل میں ملوث تین ملزمان کو 8 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 29 اگست 2015 12:22

قصور ویڈیو سکینڈل میں ملوث تین ملزمان کو 8 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر ..

لاہور / قصور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) قصور ویڈیو سکینڈل میں ملوث تین ملزمان کو 8 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس کی طرف سے قصور ویڈیو سکینڈل کے ملزمان کو عدالت میں پیش کیاگیا ، ملزمان میں تنزیل الرحمن عتیق اور وسیم شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو 8 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو ایک ساتھ پیش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :