اب میں تھک چکی ہوں ، کسی بھی وقت شوبز کو خیر باد کہہ سکتی ہوں ‘ فلمسٹار نور

ہفتہ 29 اگست 2015 12:46

اب میں تھک چکی ہوں ، کسی بھی وقت شوبز کو خیر باد کہہ سکتی ہوں ‘ فلمسٹار ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء)فلمسٹار نور نے کہا ہے کہ میں کسی بھی وقت شوبز کو خیر باد کہہ سکتی ہوں ، کسی پریشانی سے دوچار ہوتی ہوں تو اپنی خالہ زاد بہن فلمسٹار ثناء سے فون پر مشورہ کر لیتی ہوں جس سے دل کا بوجھ کم ہو جاتا ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شوبز میں کام کر کے اب میں تھک چکی ہوں اور دل کرتا ہے کہ اب سب کچھ چھوڑ دوں اور ہو سکتا ہے کہ میں کسی دن بھی شوبز سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر لوں ۔

(جاری ہے)

نور نے کہا کہ اس وقت میں اپنی فلم ” عشق پازیٹو “ میں اپنی زندگی کا خوبصورت کردار ادا کر رہی ہوں اور ساتھ ہی فلم کی ڈائریکشن کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہوں جو میرے لیے خوشگوار تجربہ ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب میں کسی معاملے پر پریشان ہوتی ہوں اور مجھے مشورے کی ضرورت ہو تو میں اپنی خالہ زاد بہن فلمسٹار ثناء کو فون کر لیتی ہوں جو مجھے ہر بات طریقے سے سمجھتا دیتی ہے اور ہر معاملے میں میری اچھے طریقے سے رہنمائی کرتی ہے ۔ ثناء خالہ زاد بہن ہونے کے ساتھ میری بہترین دوست بھی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ ہم دونوں کے درمیان دوستی زیادہ مضبوط ہو چکی ہے اور میں اس کی کامیابی اور وہ میری کامیابی کے لئے دعا کرتی ہے ۔