لکس سٹائل ایوارڈ میں ” نامعلوم افراد “ کو بہترین فلم اور سینئر اداکار جاوید شیخ کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیئے جانے کا قوی امکان

ہفتہ 29 اگست 2015 12:46

لکس سٹائل ایوارڈ میں ” نامعلوم افراد “ کو بہترین فلم اور سینئر اداکار ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) فلم ” نامعلوم افراد “ کو لکس سٹائل ایوارڈ کی طرف سے بہترین فلم اور سینئر اداکار جاوید شیخ کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیئے جانے کا قوی امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اگلے ماہ کراچی میں ہونے والے لکس سٹائل ایوارڈ شو میں فلم کی کیٹگری میں فلم ” دختر “ اور فلم ” نامعلوم افراد “ کو بہترین فلمز کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس ایوارڈ شو میں فلم ” نامعلوم افراد “ کو بہترین فلم کا ایوارڈ ملنے کا امکان ہے جبکہ اس کے علاوہ اس فلم کی کاسٹ میں سینئر اداکار جاوید شیخ کو فلم کا بہترین اداکار اور فلم کی ہیروئن عروہ حسین کو بہترین فلمی اداکارہ کا ایوارڈ متوقع ہے ۔