یوم دفاع پاکستان … جنید جمشید قوم کو ایک اور ملی نغمے کا تحفہ دیں گے
ہفتہ 29 اگست 2015 13:03
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) یوم دفاع پاکستان پر جنید جمشید کی جانب سے قوم کو ایک اور ملی نغمے کا تحفہ دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیرفورس کی جانب سے جنید جمشید کا تیار کیا جانے والا ملی نغمہ 6 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ سابق پاپ سنگرجنید جمشید اپنے ماضی کے خاص انداز کے ملی نغموں کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں بسے ہوئے ہیں، دل دل پاکستان ، قسم ہے اس وقت کی اور اونچی بہت اونچی جیسے ترانے تو آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں محفوظ ہیں۔
حال ہی میں 14 اگست کے لئے بنوریہ میڈیا کی جانب سے ریلیز کیے گئے ملی نغمے میں جنید جمشید ایک نئے اور منفرد انداز میں نظر آئے، یہ نغمہ بالخصوص فوجی حلقوں میں بے حد پسند کیا گیا، جس پر پاکستان ائیر فورس کے سینئر افسران نے جنید جمشید سے رابطہ کرکے پاک وطن ملی نغمے کو خراج تحسین پیش کیا اور ساتھ ساتھ یوم دفاع پاکستان کے موقع کی مناسبت سے پاک وطن کے کانسپٹ کے مطابق اسی طرح کا ہی ایک ملی نغمہ پاکستان ائیر فورس کے لئے تیار کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.