سنی لیون ، انوشکا اور ایشوریا کے ساتھ فلم کریں گی

ہفتہ 29 اگست 2015 13:09

سنی لیون ، انوشکا اور ایشوریا کے ساتھ فلم کریں گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے کی ایک نئی فلم میں عریاں فلموں کی سابق اداکارہ سنی لیون بھی ایک مختصر کردار ادا کریں گی۔ ایشوریا رائے کی فلم”اے دل ہے مشکل“ کی عکسبندی جلد ہی شروع ہونے والی ہے۔ یوں بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیون کی انڈسٹری کے بڑے ناموں کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہش بھی پوری ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

سنی لیون سپر سٹار اکشے کمار کی نئی آنے والی فلم ”سنگھ از بلنگ“ میں اداکاری کے بعد اب وہ اس فلم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جس کے فلمساز کرن جوہر ہیں۔ فلم ”اے دل ہے مشکل“ میں سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے بچن، چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کریں گے تاہم اداکارہ سنی لیون پہلی بار فلم میں بڑے اداکاروں کے ساتھ مختصر کردار ادا کریں گی۔