بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پلیئرز پر خاص نظررکھی جائے ،بنگلہ دیش کرکٹ بور ڈ
ہفتہ 29 اگست 2015 13:26
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) بنگلہ دیش کرکٹ حکام نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پلیئرز پر خاص نظررکھی جائے گی ، منتظمین نے ایونٹ کو کرپشن سے پاک رکھنے کیلیے ملکی اورآئی سی سی اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ کو ہر معاملے میں ساتھ رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق بی پی ایل ایک سالہ وقفے کے بعد نومبر میں منعقد کی جائے گی، ماضی کے تلخ تجربات کو دیکھتے ہوئے اس مرتبہ بنگلہ دیشی حکام نے ایونٹ کو سٹے بازوں اور کرپشن سے بچانے کیلیے کمر کس لی ہے، گورننگ کونسل کے چیئرمین افضل الرحمان سنہانے کہاکہ ٹوئنٹی20 لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں پلیئرز پر ،خاص نظر رکھی جائیں گی۔
اس مقصد کیلیے ملکی اینٹی کرپشن باڈی کے ساتھ آئی سی سی سے مدد لی جائے گی،اس کا اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ بھی ہماری معاونت کرے گا، انھوں نے بتایا کہ بورڈ کے طے کردہ وقت میں لیگ میں شامل 2 پرانی فرنچائزز رنگپور رائیڈرز اور سلہٹ رائلز نے واجبات ادا کرکے نئے سیزن میں جگہ محفوظ کرلی، سلہٹ نے بورڈ کو مطلوبہ ایک کروڑ ٹکا پے آرڈر کی صورت میں ادا کرنے کے ساتھ اتنی ہی رقم کی بینک گارنٹی دی ہے۔اس ضمن میں باقی 3.5 کروڑ انھیں 30 اگست تک دینا ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.