آئی سی سی پر قبضہ کرنے والے سری نواسن اپنے ہی ملک میں بے عزت ہوگئے

ہفتہ 29 اگست 2015 13:30

آئی سی سی پر قبضہ کرنے والے سری نواسن اپنے ہی ملک میں بے عزت ہوگئے

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر قبضہ کرنے والے سری نواسن خود اپنے ہی ملک میں بے عزت ہوگئے ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی ورکنگ کمیٹی میٹنگ میں شرکت سے روک دیا گیا ۔ ان کی موجودگی کے سبب اجلاس ہی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

سری نواسن تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے تھے لیکن انہیں ہدایت کی گئی وہ اس سے باز رہیں کیونکہ سپریم کورٹ انہیں مفادات کے ٹکراؤ کے سبب بھارتی کرکٹ بورڈ سے بے دخل کرچکی ہے ۔

بی سی سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ جب تک ان کی پوزیشن کے حوالے سے عدالت عالیہ سے رجوع کیا جائے گا جواب ملنے کے بعد ہی اجلا س دوبارہ طلب کیا جائے گا امکان ہے سری نواس اگلے ہفتے عدالت سے رجوع کرینگے ۔ بی سی سی اجلاس میں چنئی سپر کنگز اور راجھستان رائلز پر آئی پی ایل میں شرکت پر دو برس کی پابندی سمیت دیگر اہم مسائل پر غور کیا جانا تھا ۔