سعید اجمل کاؤنٹی کر کٹ میں ناقص کارکردگی کے با وجود قومی ٹیم میں واپسی کیلئے پر عزم

ہفتہ 29 اگست 2015 13:47

سعید اجمل کاؤنٹی کر کٹ میں ناقص کارکردگی کے با وجود قومی ٹیم میں واپسی ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء)پاکستان کے مایہ ناز آف سپنر سعید اجمل کاؤنٹی کر کٹ میں ناقص کارکردگی کے با وجود قومی ٹیم میں واپسی کیلئے پر عزم ہیں،سعید اجمل کا کہنا ہے کہ قومی ڈومیسٹکسیزن میں شرکت کی جانب دیکھ رہا ہوں، امید ہے کہ اچھی کارکردگی کی بدولت ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں سعید اجمل نے کہا کہ میں ڈومیسٹک سیزن میں شرکت کی جانب دیکھ رہا ہوں، مجھے امید ہے کہ اچھی کارکردگی کی بدولت ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا، بطور بولر اب بھی میں اپنے ملک کو بہت کچھ دے سکتا ہوں۔

سعید اجمل نے کہا کہ ووسٹرشائر کے ڈائریکٹر کرکٹ اسٹیو رہوڈز اور بائیومکینکس ماہر پال ہورین نئے ایکشن کے ساتھ میری بولنگ میں بہتری سے بہت خوش ہیں،اس سے میرا حوصلہ بڑھ گیا ہے، انھوں نے کہا کہ گذشتہ چند ماہ میرے لیے بہت مشکل رہے، ووسٹر شائرکیلیے اس سیزن میں زیادہ کامیاب ثابت نہ ہو سکا مگر پابندی ختم ہونے کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی پر بہت خوش ہوں۔