کنیکٹی ٹینس ، پیٹرا کوویٹووا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ہفتہ 29 اگست 2015 14:28

کنیکٹی ٹینس ، پیٹرا کوویٹووا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) کنیکٹی ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں چیک ریپبلک کی پیٹرا کوویٹووا نے ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

کنیکٹی ٹینس ٹورنامنٹ میں ہونے والے سیمی فائنل میچ میں چیک ریپبلک کی پیٹرا کوویٹووا اور ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی میدان میں اتریں۔ دونوں ورلڈ کلاس پلیئرز کے درمیان دلچسپ میچ دیکھنے کو ملا۔ چیک ریپبلک کی سٹار پلیئر نے اپنی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ڈنمارک کی حریف کو ہرایا۔ انہوں نے میچ میں سات پانچ اور چھ ایک سے کامیابی حاصل کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔