ایف بی آر نے این ٹی این کی نیو رجسٹریشن کا حصول ،انکم ٹیکس رٹیرن فائل کا طریقہ کارمشکل اور ناممکن بنادیاہے

ہفتہ 29 اگست 2015 14:34

ایف بی آر نے این ٹی این کی نیو رجسٹریشن کا حصول ،انکم ٹیکس رٹیرن فائل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے این ٹی این کی نیو رجسٹریشن کا حصول ،انکم ٹیکس رٹیرن فائل کا طریقہ کارمشکل اور ناممکن بنادیاہے مشکالات کے ازالہ کے لیے لاہور ٹیکس بار کے صدر محمد منشاء سکیھرا نے وزیراعظم میان نواز شریف، چیرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیو ، سٹیٹ بینک،نیشنل بینک،ممبرز آف فیڈرل بورڈ کے نام خطوط ارسال کر دئیے ہیں۔

لاہور ٹیکس بار کے صدر محمد منشاء سکیھرا کی ہدیت پر جنرل سیکرٹری قمر وزمان نے یہ تمام خطوط ارسال کیے ہیں جن میں لکھا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کی جانب سے انکم ٹیکس رٹیرن فائل 2015 کی تاریخ 31 اگست دی گئی ہے جو ٹیکس پیئرز کے لیے بہت کم وقت ہے اور ائرس(IRIS ) سسٹم سست ہونے کی وجہ سے ٹیکس گزاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہذا انکم ٹیکس ریٹرن فائل کی تاریخ 30 ستمبر2015 کی جائے تاکہ تمام ٹیکس گزار آسانی کے ساتھ اپنا ٹیکس ادا کرسکیں۔

(جاری ہے)

لاہور ٹیکس بار کی جانب سے وزیر اعظم میا ں نواز شریف سے اپیل بھی کی گئی ہے کہ سٹیٹ بینک کو حکم دیا جائے کہ ٹیکس جمع کرنے والی برانچیں ٹیکس پیئرز کے ساتھ اچھا بڑتاؤاختیار کریں تاکہ لوگ اپنا ٹیکس ادا کرنے کے لیے گبھراہٹ محسوس نہ کریں۔ لاہور ٹیکس بار نے مزید چیرمین آف بی آر،ممبران آف بورڈ کو آگاہ کیا ہے کہ این ٹی این، ایس ٹی این، انکم ٹیکس ریٹرن فائل ائرس(IRIS ) سسٹم کو تیز کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس نیٹ میں آسکیں۔

متعلقہ عنوان :