بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے ،اقوام متحدہ اور امریکہ بھارتی غنڈہ گردی کا نوٹس لیں

پوری سکھ قوم شہید ہونے والے پاکستانیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں بھارت خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے؛ورلڈ مسلم سکھ فیڈریشن UKکے چیئرمین من موہن سنگھ کی آن لائن سے گفتگو

ہفتہ 29 اگست 2015 14:35

بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے ،اقوام متحدہ اور امریکہ بھارتی غنڈہ ..

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) پاکستان کی حدود میں بھارت ککی طرف سے گولہ باری پر شہید ہونے والے بے گناہ پاکستانیوں کے ورثاء کے غم میں پور ی سکھ قوم برابر کی شریک ہے۔ اب اقوام متحدہ اور امریکہ کی آنکھیں کھل جانی چاہیے کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے۔

(جاری ہے)

جو آئے دن بلاوجہ نہتے اور بے گناہ پاکستانیوں کا گولہ باری سے قتل عام کر رہا ہے۔ بھارت پاکستان کو خطے میں امن تباہ کرنے کیلئے اکسا رہا ہے ۔ تاکہ خطے میں تباہی ہو جائے یہ باتیں سکھ مسلم ورلڈ فیڈریشن UKکے چیئرمین من موہن سنگھ نے آن لائن سے کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہتے پاکستانیوں کی شہادتوں پر نہایت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہیں ۔اور بھارتی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں