پاکستان علماء کونسل انتہاء پسندی ،دہشت گردی ، فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف ایک مضبوط آواز بن چکی ہے؛مرکزی چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر محمودا شرفی
ہفتہ 29 اگست 2015 14:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) پاکستان علماء کونسل انتہاء پسندی ،دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف ایک مضبوط آواز بن چکی ہے۔ یکم اگست سے شروع کی جانے والی ”ندائے پاکستان“ میں ملک کے تمام محروم اور مظلوم طبقوں اور عوام الناس کی بھر پور شمولیت اس بات کا واضح اظہار ہے کہ پاکستان میں امن ، سلامتی ، استحکام کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی ۔
یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمودا شرفی نے لاہور میں ندائے پاکستان مہم میں شریک تمام مکاتب فکر اور مذاہب کے نمائندوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے غیر مسلموں کے حقوق کا تحفظ حکومت اور مسلمانوں کی ذمہ داری ہے ۔(جاری ہے)
کسی گروہ یا جماعت کویہ اختیار نہیں دیا جا سکتا کہ وہ اپنی سوچ کو دوسرے مسالک اور مذاہب پر مسلط کرے ۔
انہوں نے کہا کہ ندائے پاکستان مہم کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ مساجد ، مدارس اور مذہبی مراکز سے اس آواز کو بلند کیا جائے کہ امن اور سلامتی ، انصاف اور جینے کا حق ہر پاکستانی کے لیے برابر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ندائے پاکستان مہم کے تحت ملک بھر میں تیس اجتماعات منعقد کیے گئے جن میں تمام مذاہب اور مسالک کی قیادت شریک ہوئی ۔ مدارس اور مساجد سے متصل علماء اور طلباء نے قیام پاکستان اور نظریہ پاکستان پر اپنا موقف پیش کیا اور ایک طویل عرصہ کے بعد یوم پاکستان پر مدارس اور مساجد میں پاکستانی پرچم کو لہرا کر اپنے وطن سے جس عقیدت اور محبت کا اظہار کیا گیا وہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ندائے پاکستان مہم کے اثرات عوامی سطح پر مرتب ہوئے ہیں۔ پاکستان علماء کونسل اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انتہاء پسندی کا خاتمہ ضروری ہے اور جب تک انتہاء پسندانہ سوچ اور رویوں پر قابو نہیں پایا جائے گا دہشت گردی ختم نہیں ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ ندائے پاکستان مہم میں شریک ہونے والے تمام مذاہب اور مکاتب فکر کے قائدین کے ممنون ہیں کہ انہوں نے ملک کے اندر اتحاد و یکجہتی کی فضا کو پیدا کرنے اور انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان علماء کونسل کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ندائے پاکستان مہم جاری رکھی جائے گی اور یکم ستمبر سے 10ستمبر تک عشرہ دفاع پاکستان منایا جائے گا۔ اس موقعہ پر مولانا زاہد محمود قاسمی ، مولانا ایوب صفدر ، مولانا عبد الحمید وٹو ، حافظ محمد امجد ، مولانا شبیر احمد عثمانی ، پادری عموائیل کھوکھر ، سردار بشن سنگھ ، ڈاکٹر رامیش کمار ، مولانا غلام اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.