Live Updates

عمران خان نے ایک بار پھر نواز شریف کو این اے 122 میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا

ہفتہ 29 اگست 2015 14:46

عمران خان نے ایک بار پھر نواز شریف کو این اے 122 میں الیکشن لڑنے کا چیلنج ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ٹریبونل کے نتائج پہلے آجاتے تو یقین سے کہتے ہیں انکوائری کمیشن کا فیصلہ بھی مختلف ہونا تھا۔ انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آئیں میچ کھیلیں، پتہ چل جائے گا لاہور کس کیلئے نکلا تھا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ جان بوجھ کر ٹربیونل کے فیصلے بعد میں دیئے گئے۔

(جاری ہے)

اگر یہ نتائج پہلے آجاتے تو انکوائری کمیشن کا فیصلہ بھی مختلف ہونا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے خلاف ریفرنس دائر ہونے کا انتظار ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جن امپائروں نے میچ فکس کیا تھا انہی کے نیچے پھر الیکشن ہوں گے۔ کاظم ملک نے 30 فیصلے ان کے حق میں دئیے، الیکشن کمیشن نے انہیں فارغ کر دیا۔ بڑے پیمانے پر میچ فکسنگ ہو رہی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ بتایا جائے نادرا کے چیئرمین اچانک چھٹی پر کیوں چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں ریلی نہیں نکال رہے، اپنی میٹنگ کر رہے ہیں جس کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات