اقتصادی راہداری کی تکمیل سے صرف پاکستان نہیں پورا خطہ ترقی کرے گا‘ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو برقرار رکھا جائے

وزیر اعظم نوا زشریف کااجلاس سے خطاب

ہفتہ 29 اگست 2015 15:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) وزیر اعظم نوا زشریف نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کی تکمیل سے صرف پاکستان نہیں پورا خطہ ترقی کرے گا‘ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو برقرار رکھا جائے ۔ ہفتہ کو وزیر اعظم نوا زشریف کی زیر صدارت این ایچ اے کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اقتصادی راہداری منصوبوں ا ور نئے ایئر پورٹس کی تعمیر سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں این ایچ اے حکام کی طرف سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نوا زشریف نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی تکمیل سے صرف پاکستان نہیں پورا خطہ ترقی کرے گا۔ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو برقرار رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :