سکائی سپورٹس نے عرب امارات میں شیڈول انگلینڈ،پاکستان سیریز کے نشریاتی حقوق حاصل کر لیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 29 اگست 2015 16:06

سکائی سپورٹس نے عرب امارات میں شیڈول انگلینڈ،پاکستان سیریز کے نشریاتی ..

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 29اگست۔2015ء) برطانوی نشریاتی ادارے سکائی سپورٹس نے اکتوبر میں انگلینڈ کی متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف سیریز کے نشریاتی حقوق حاصل کر لیے ہیں۔ 5سالہ معاہدے کی تفصیلات کے مطابق سکائی سپورٹس انگلینڈ کے اگلے 50ٹیسٹ،برطانیہ بھر میں شیڈول تقریبا 350ون ڈے،لسٹ اے میچز اور 2023ء تک ہر آئی سی سی ایونٹ دکھائے گا۔

(جاری ہے)

یہ ایشز سیریز کے بعد الیسٹر کک کی پہلی سیریز ہوگی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ایک اور برطانوی نشریاتی ادارے بی ٹی سپورٹس نے سکائی سپورٹس سے ایشز سیریز2017-18ء کے حقوق چھین لیے تھے، کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بی ٹی سپورٹس کے ساتھ یہ 5سالہ ڈیل 80ملین یورو کے عوض طے پائی تھی۔ 1990ء کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب سکائی سپورٹس کو انگلینڈ کے کسی بڑے دورے کے نشریاتی حقوق سے محروم ہونا پڑا۔