Live Updates

عمران خان انتخابات میں شیر کا سامنا کرنے سے بھاگ رہے ہیں،تحریکِ انصاف کو دونوں حلقوں میں امیدوار بھی دستیاب نہ ہو سکے ؛وزیر اطلاعات پرویز رشید

ہفتہ 29 اگست 2015 17:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان انتخابات میں شیر کا سامنا کرنے سے بھاگ رہے ہیں عمران خان کو دونوں حلقوں میں امیدوار بھی دستیاب نہ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) نے دونوں حلقوں میں اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما و وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف کا ٹکٹ صرف دیہاڑی دار سیاسی بے روزگار لے سکتے ہیں کوئی کارکن نہیں لے سکتا ۔

عمران خان لاہور اور لاہوریوں کی ترقی کو ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنایا ہے کینٹینر پر چیخ و پکار کرنے والے لاہور کی زمان پارک کے ووٹروں سے کیوں خوفزدہ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے چیلنج نے عمران خان کے فرار ہونے کی سیاسی سازش کو بے نقاب کر دیا ہے ۔ عمران خان ضمنی انتخابات میں ایاز صادق کا مقابلہ کرنے کے بجائے نئے بہانے تلاش کر رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) ان کو راہ فرار اختیار کرنے نہیں دے گی ان کو لاہور میں مسلم لیگ (ن) کا سامنا کرنا ہی پڑے گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :