سرگودھا: نابینا گلوکارہ تیرہ سالہ اقصیٰ عرف شکیرا کے اغوا کی کوشش

ہفتہ 29 اگست 2015 17:38

سرگودھا: نابینا گلوکارہ تیرہ سالہ اقصیٰ عرف شکیرا کے اغوا کی کوشش

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست2015ء)سرگودھا میں نابینا گلوکارہ تیرہ سالہ اقصیٰ عرف شکیرا کو گانا سننے کے بہانے اغواء کرنے کی کوشش کی گئی ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

سرگودھا میں مقیم پکھی واس خاندان کے امان علی کی بیٹی اقصیٰ عرف شکیرا کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی ۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ چار نامعلوم افراد نیلے رنگ کی سوزوکی کار میں آئے ، خود کو میڈیا کا نمائندہ ظاہرکر کے زبردستی اغواء کی کوشش کی۔ تاہم بستی کے دیگر لوگوں کی مداخلت پر ملزم فرار ہو گئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جا ری ہے ، جلد ملزموں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔