جسٹس انور ظہیر جمالی کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری، 10 ستمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے

ہفتہ 29 اگست 2015 18:17

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) جسٹس انور ظہیر جمالی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ، جسٹس انور ظہیر جمالی 10 ستمبر کو چیف جسٹس سپریم کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ ہفتہ کو جسٹس انور ظہیر جمالی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔ جسٹس انور ظہیر جمالی 10 ستمبر کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ممنون حسین جسٹس انور ظہیر جمالی سے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیں گے ۔ واضح رہے کہ جسٹس جواد ایس خواجہ 9 ستمبر کو مدت ملازمت پوری ہونے پر ر یٹائرڈہو جائیں گے ۔ اس حوالے سے وزرات قانون و انصاف نے صدر مملکت کی منظوری حاصل کرنے کے لئے وزیراعظم کوجسٹس انور ظہیر جمالی کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ مقررکرنے کی سمری بھجوائی تھی جس پر صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پرسمری کی منظور ی دی

متعلقہ عنوان :